ابنا: مظاہرین نے بریدہ شہر میں مظاہرہ کر کے حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور سیاسی قیدیوں کی آزادی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ آل سعود کی حکومت تشدد کے ذریعے عوام کے مطالبات کو نظر انداز نہیں کر سکتی ہے۔مظاہرین نے حکومت کے خلاف جلوسوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر تاکید کی۔تقریبا دو برسوں سے سعودی عرب کے عوام شاہی حکومت کے خلاف مظاہرے کر کے اس حکومت کی سرنگونی کا مطالبہ کررہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ اس وقت سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں ہزاروں سیاسی قیدی موجود ہیں۔...../169
20 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 401846
سعودی عرب کے شہر بریدہ کے عوام نے ایک بار پھر سڑکوں پر نکل کر حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔